اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کر دہ بیان میں وفاقی وزیر اطلاعت فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر شایانِ شان طریقہ سے منا یا جا ئے گا انہوں نے بتایا کہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کاافتتاح وزیراعظم کریں گے۔ واضح رہےکہ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر 2 روزہ ختمِ نبوت ﷺ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں امامِ کعبہ، وائس چانسلر جامعۃ الاظہر اور شام کے مفتی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
Leave a comment