اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں صنعتی کارکنوں کو ورکرز ویلفیئر فنڈ سے ادائیگیوں کے کیس میں جسٹس عظمت سعید کا کہنا ہے کہ ہم وفاقی حکومت سے بالکل خوش نہیں۔ سپریم کورٹ میں صنعتی کارکنوں کو ورکرز ویلفیئر فنڈ سے ادائیگیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ 2013ء سے کسی کے انتقال پر رقم نہیں ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے لوگ عدالت سے آدھا سچ بول رہے ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو 17 جنوری تک تمام ادائیگیاں کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عظمت سعید نے سیکریٹری خزانہ سے کہا کہ جب اعتماد ختم ہو جائے پھرکچھ نہیں ہوسکتا ،اب آپ کو مزید نہیں سنیں گے فیصلہ لکھوائیں گے۔