اسلام آباد: وفاقی وزراء کی کارکرگی کا جائزہ لینےکے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں آج ہوگا جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ اپنے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی عملداری کا جائزہ بھی لے گی۔
گلگت بلتستان کو صوبہ بنائے جانے کا معاملہ، چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کی تعیناتی اور نجی فضائی کمپنی کے لائسنس میں توسیع کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، اس کے علاوہ پاکستان اکادمی ادیبات کے ڈپٹی سیکرٹری کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
کابینہ اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹی کی تشکیل نو، پاکستان اور کینڈا کی انسداد منشیات فورس کے درمیان معاہدے، لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے ممبران کی منظوری بھی دی جائے گی۔