اسلام آبا د:سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی ڈی ٹی ایچ کی فروخت سے متعلق کیس نمٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ بھارتی ڈی ٹی ایچ کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ڈی ٹی ایچ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،معاملے کو مزید چلانا مناسب نہیں ،فروخت کیخلاف عدالتی حکم پر من و عن عمل کیا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد رپورٹ پیش کی جائے،ضرورت پڑی تو کیس کو دوبارہ لگایا جائے گا،عدالت نے بھارتی ڈی ٹی ایچ کی فروخت سے متعلق کیس نمٹا دیا۔