اسلام آباد: پاکستان ایئر لائن نے کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جہاز کے عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کرکے عالمی معیار کے مطابق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 1800 کیبن کریو کو 6 ماہ کی مہلت دے دی۔ جنرل منیجر فلائٹ سروسز عامر بشیر کے دستخط سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے 31 جنوری تک جن ملازمین کے وزن معیاری وزن سے 30 پاؤنڈ زیادہ ہیں انہیں گراؤنڈ کرکے ایئر کریو اسپتال بھیجا جائے گا۔
ایئر کریو کو اسپتال میں وزن کم کرنے کی مشق کرائی جائے گی جس کے لیے ہدف جون 2019ء تک 30 پاؤنڈ وزن کم کرنا ہے۔ اس کے بعد بھی عملے میں سے کسی کا وزن کم نہیں ہوا تو تادیبی کارروائی کی جاسکتی ہے۔