ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذکرات کا آغاز

 

اسلام آباد:پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذکرات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان اورفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہوں گے۔ پاکستانی وفد ایف اے ٹی ایف کی 27 میں 10 سفارشات پر بریفنگ دے گا۔ وفاقی اور صوبائی ایجنسیوں کے درمیان ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اینٹی منی لانڈرنگ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں پاکستان پر پابندیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment