جمعہ, 22 نومبر 2024


ججزاوروکلاء کوسائلین کی مشکل کاخیال آگیا

شہراقتدارمیں ایف ایٹ کچہری کے ججز اوروکلاء کو سائلین کی مشکل کا خیال آگیا اور40 روز سے جاری ہڑتال ججزاوروکلاء نے ختم کردی۔

زرائع کے مطابق اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری کے ججزاوروکلاء نے 40 روزبعد ہڑتال ختم کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی مداخلت کے بعد ماتحت عدلیہ کے 70 سے زائد ججزنے کام شروع کردیا تاہم نہ وکلا کا ججزروٹیشن مطالبہ پورا ہوا نہ عدالتوں کے باہرسے چیمبرگرے۔ اس دوران 50 ہزارمقدمات کے التواء کے ساتھ سائلین مشکلات کا شکاررہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 21 دسمبرکووکلا کی ہڑتال کے بعد ججزنے کام کرنا بند کردیا تھا تاہم 16 جنوری کووکلا نے ہڑتال دودن تک محدودکی لیکن ججز نے جاری رکھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment