راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرآصف غفور نے23 مارچ کی تفصیلات جاری کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان، 23 مارچ پریڈ کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ کو پریڈ کے مہمان اعزازی ہوں گے جب کہ آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کے آرمی چیف، عمان کے سرکاری حکام بھی شریک ہوں گے۔
PakDayParade. PM Malaysia Dr Mahathir bin Mohamad will be the Guest of Honour. Guests include Def Minister Azerbaijan, COAS Bahrain & govt officials from Oman. Various contingents from Azerbaijan,Bahrain,China, KSA, Sri Lanka & Turkey will participate in Parade.#PakDayParade2019 pic.twitter.com/MCY89ZfCQq
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 13, 2019
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آذربائیجان، بحرین، چین، سعودی عرب، ترکی اور سری لنکا پریڈ کا حصہ ہوں گے، پریڈ میں آذر بائیجان، سعودی عرب کے فوجی دستے شریک ہوں گے اور آذر بائیجان، بحرین، سعودی عرب، سری لنکا کے پیرا ٹروپرز بھی شریک ہوں گے جب کہ ترکی اور چین کے طیارے یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیں گے۔