اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ایک روپے کی کرپشن نہیں ہوسکتی۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے 5 ہزارممبران بن چکے ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ بارایسوسی ایشنزاوردیگرعمارتیں بہترہونی چاہئیں، ہزاروں،لاکھوں لوگ روز آتے ہیں، وکلا چیمبرسے متعلق چیئرمین سی ڈی اے کو ماسٹرپلان بنا کردیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات پربھی کام کرنا ہے، عدالت کے بغیراصلاحات ممکن نہیں ہے، قانونی اصلاحات سے معیشت بہترہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ لیگل ریفارمزمیں بارایسوسی ایشنزکوساتھ لے کرچل سکیں، ہائی کورٹ کے ججزکی تعیناتی کا معاملہ طے ہونا چاہئے۔
وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ جب تک عام آدمی کوعدالتوں پریقین نہیں ہوگا پاکستان آگے نہیں
جاسکے گا، امیرکے لیے جیل بھی فائیواسٹارہوٹل،غریب کے لیے گھر بھی جیل ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال میں عمران خان سے بہترآدمی ہمیں مل نہیں سکتا، عمران خان کی کاوشوں پرشک نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ایک روپے کی کرپشن نہیں ہوسکتی، عمران خان کی قیادت میں تمام مسائل حل کرلیں گے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وکلا کا بھی خون شامل ہے، امن کے لیے قربانیاں دینے والوں کوکبھی نہیں بھولنا چاہیے