راولپنڈی: پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا، بھارتی ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹر اندر آیا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارتی کواڈ کاپٹر ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر میں گرایا گیا، بھارتی ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹر اندر آیا تھا۔
یاد رہے پاکستان نے جب بھی کارروائی کی اس کے ثبوت پیش کئے، یہ بھارتی فوج کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ہمیشہ جھوٹے دعوے کئے ہیں۔