راولپنڈی: نیب نے آج قائم علی شاہ کو دادو شوگر ملز کیس میں ہیڈکوارٹرز طلب کرلیا،قومی احتساب بیورو نے قائم علی شاہ کو ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے، نیب کے نوٹس میں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قائم علی شاہ بطور وزیراعلی سندھ حکومت کے اثاثوں کے محافظ تھے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب نے قائم علی شاہ کو آج 3 بجے آنے کی ہدایت کی ہے نیب حکام نے عدم موجودگی کی صورت میں قانونی کاروائی کا انتباہ کردیا،قومی احتساب بیورو نےقائم علی شاہ کو ٹھٹھ شوگرملز میں بھی طلب کر رکھا ہے اور ٹھٹھ شوگر ملز کے ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔