اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، موجودہ حکومت ملکی اداروں کی کارکردگی بڑھانے کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے،
خصوصی بچوں کی بہتری کے لئے والدین و اساتذہ اور رضاکار ادارے اہم کردار ادا کررہے ہیں، یہ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے کہ اپنے خصوصی بچوں کو خصوصی تعلیمی اداروں میں بھیج کر ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔