ھفتہ, 23 نومبر 2024


وزیراعظم آفس کےتیسرےفلورپرلگنےوالی آگ پرقابوپالیاگیا

اسلام آباد:وزیر اعظم سیکریٹیریٹ کےچھٹے فلور پر واقع کمرے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ترجمان وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے مطابق آگ تیسرے فلور پر باتھ روم میں شاٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس کو وزیر اعظم آفس میں موجود آگ بجھانے کے آلات اور فائر بریگیڈ کی مدد سے بجھا دیا گیاجبکہ تیسرے فلور پر لگنے والی اس آگ کا دھواں چھٹے فلور تک پھیل گیا تھا ترجمان کے مطابق آتشزدگی کے واقع میں وزیر اعظم آفس کے تمام ملازمین محفوظ رہے دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ جس وقت آگ لگی اس وقت وزیراعظم عمران خان میٹنگ روم میں میٹنگ کررہے تھے، آگ کی اطلاع پر بھی وزیراعظم نے میٹنگ جاری رکھی جس پر دوبارہ وزیراعظم کو اطلاع دی گئی کہ دھواں پھیل رہا ہے عمارت سے نکلنا ہوگا۔ دوبارہ اطلاع پر وزیراعظم نےکہا پہلے اسٹاف کوعمارت سےنکالیں پھر میں نکلوں گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment