ھفتہ, 23 نومبر 2024


وزیراعظم ایران کےپہلےدورےپرروانہ

اسلام آباد:  ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل دوروزہ دورے پرایران روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دوروزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا پہلا دورہ ایران ہوگا۔ مشیر خزانہ، وزیربرائے بحری امور، وزیربین الصوبائی رابطہ، معاون خصوصی برائے تجارت اورمعاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تہران پہنچنے سے پہلے مشہد میں بھی قیام کریں گے اور صدر حسن روحانی سمیت ایران کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گےجب کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی سے بھی ملیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اورایران کے تاریخی تعلقات ہیں، وزیراعظم کے دورہ کا مقصد دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط کرنا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment