جمعہ, 22 نومبر 2024


اب پاکستان کا بجٹ آ ئی ایم ایف بنا ئے گا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا عید سے چند دن پہلےپیڑول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمنی ہے، گھبرانا نہیں !ابھی آئی ایم ایف کا بجٹ آناہے، جب بجٹ آئی ایم ایف بنائےگا تو پیشگی عیدی کی اقساط آئیں گی۔
 
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے پیٹرول مہنگا ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عید سے چند دن پہلےپیڑول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمنی ہے ، جب سےموجودہ حکومت آئی ہرروزبری خبرمل رہی ہے،مریم اورنگزیب
 
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پیٹرول ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافےنے عوام کی کمر توڑ دی ، گھبرانا نہیں !ابھی آئی ایم ایف کابجٹ آناہے، جب بجٹ آئی ایم ایف بنائےگاتوپیشگی عیدی کی اقساط آئیں گی۔
 
یاد رہے حکومت نےعیدسےپہلےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، پٹرول کی قیمت میں چارروپےچھبیس پیسےکااضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو بارہ روپےاڑسٹھ پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
 
وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپےننانوئے پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، لیکن اضافہ چارروپے پچاس پیسے کیاگیا جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپے انہتر پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپےاڑسٹھ پیسے فی لیٹراضافہ کیاگیاہے۔
 
ڈیزل کی نئی قیمت ایک چھبیس روپے بیاسی پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت اٹھانوے روپے چھیالیس پیسے اور لائٹ ڈیزل اٹھاسی روپےباسٹھ پیسے فی لیٹرہوگئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment