جمعہ, 22 نومبر 2024


پاکستان بننے کے بعد پہلا سیکیورٹی چیلنج پختونستان کا شوشہ تھا، فوادچوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا پاکستان بننے کے بعد پہلا سیکیورٹی چیلنج پختونستان کا شوشہ تھا، اب این ڈی ایس اوررا یہی کام کررہے ہیں۔
 
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا پی ٹی ایم کا بیانیہ نیا نہیں، پاکستان بننے کے بعد پہلا سیکیورٹی چیلنج پختونستان کا شوشہ تھا، بھارت سے بعد میں معاملات خراب ہوئے اور روس نے اسے ہوا دی، اب این ڈی ایس اور را یہی کام کررہے ہیں۔
 
 
 
یاد رہے گذشتہ روز ڈی سی شمالی وزیرستان نے رپورٹ کے پی حکومت کو ارسال کی تھی، جس میں خرکمر واقعے کا ذمہ دار محسن داوڑ اور علی وزیر کو قرار دیا گیا تھا۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا پچیس مئی کوبویامیں بارہ عمائدین کےساتھ مذاکرات ہوئے، حکام دھرناختم کرنےکی شرط پرایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پر آمادہ ہوگئے جبکہ علی وزیراورمحسن داوڑکے اکسانے پرمظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پرجمع ہوئے۔
 
چھبیس مئی کوایم این ایزتین سوحامی لےکرچیک پوسٹ پرپہنچے تو فورسز نے احتجاجی کیمپ میں جانے کیلئے پارلیمنٹیرینز کو دوسرا راستہ اختیار کرنے کوکہا، علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور مظاہرین کو چیک پوسٹ پرحملے کیلئے بھڑکایا۔
 
محسن داوڑاورعلی وزیرنے چیک پوسٹ پرحملہ کرنےوالوں کی قیادت کی، مظاہرین نےچیک پوسٹ پر پتھراؤ کیا،ایم این ایز کے ساتھ مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر گولیاں چلائیں، سیکیورٹی فورسز نے مختصر دورانیے کے لیے جوابی فائرنگ کی جبکہ مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹیرینز کی گاڑیوں پر لگی تھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment