جمعہ, 22 نومبر 2024


جیل والے بہت تنگ کرتے ہیں،سابق صدر

اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع کر دی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر اور جج کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
 
دوران سماعت آصف علی زرداری نے شکایت کی کہ جیل والے بہت تنگ کرتے ہیں، نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے۔ سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے موکل کی بیماریوں کا ذکر کرتے ہوئے اے کلاس دینے کی درخواست کی۔ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی قرآنی آیات سننے کیلئے آئی پوڈ کی استدعا کی تو فاضل جج نے کہا پہلے جیل حکام سے اجازت لیں۔
 
نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے نئی درخواستوں پر بات شروع کی تو جج محمد بشیر نے کہا جب آپ کہہ چکے ہیں کہ یہ آپ سے متعلقہ معاملہ نہیں تو موقف کیوں سنیں ؟ نیب پراسیکیوٹر بولے آپ کیسی بات کر رہے ہیں، نیب ٹیم آفیسرز آف دی کورٹ ہے، عدالت کو موقف سننا ہوگا۔ جج محمد بشیر نے سردار مظفر کے اونچی آواز میں بولنے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے معافی مانگ لی۔ عدالت نے 17 میں سے 11 ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment