اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم قوم کے لیے آج ویڈیو پیغام ریکارڈ کروائیں گے جو آج ہی نشر کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے پیغام میں قوم کو موجودہ معاشی بہتری کے حوالے سے بتائیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی کوششوں سے بھی آگاہ کریں گے۔