جمعہ, 22 نومبر 2024


یوٹیوب چینلزپرسیاستدانوں کی عزت کواچھالاجارہاہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنےخلاف پروگرام چلانے پر یوٹیوب چینلزکامعاملہ قومی اسمبلی میں لے گئے۔فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں یوٹیوب چینلز کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب چینلز پر سیاستدانوں کی عزت کو اچھالا جارہا ہے۔یہ لوگ ریٹنگ کیلئے ایسا کرتے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن مل کر اس معاملے کا تدارک کریں اور خصوصی کمیٹی بنائی جائے۔
 
جس پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ فواد چوہدری خود بھی اینکر رہے ہیں، یہ لوگوں کے خلاف کیا کرتے رہے ہیں؟ان کا ریکارڈ نکالیں،”ہن ہور چوپو“ یہ گنے چوپ رہے ہیں۔”اپنے پیر سڑن لگے نیں تے رولا پادتا اے“، ہمیں خصوصی کمیٹی اس کام کیلئے نہیں بلکہ اپنے رویے درست کرنے کیلئے بنانی چاہیے۔
 
وزیر مملکت برائےموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کھڑے ہو کر یہاں گالیاں دیتے ہیں تو سب بھول جاتے ہیں۔‏ویڈیو لائی جائے ورنہ ایف آئی اے الزام لگانے والوں کو پکڑے۔‏عزت سب کی برابر ہے، خواتین بھی الیکشن لڑ کر آتی ہیں۔ جس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ‏آپ تحریک لے آئیں، ہم بحث کرائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment