ھفتہ, 20 اپریل 2024


وائرس کے خلاف ہیلتھ ورکز فرنٹ لائن پر جہاد کررہے ہیں ،عمران خان

 
 
راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وائرس کے خلاف ہیلتھ ورکز فرنٹ لائن پر جہاد کررہے ہیں ، پوری قوم اورحکومت ڈاکٹرزاور ہیلتھ ورکرز کیساتھ ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےکنٹونمٹ جنرل اسپتال راولپنڈی کاافتتاح کردیا ، جس کے بعد انھوں نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔
 
وزیراعظم کو اسپتال میں سہولتوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی ، کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کی اپ گریڈیشن،تزئین وآرائش حکومت کابڑااقدام ہے ، حکومتی اقدام سےراولپنڈی، ملحقہ علاقےکوصحت کی معیاری سہولت میسر آئے گی۔
 
 
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ڈاکٹرز،نرسز،عملےکویقین دلاتاہوں، چین میں کوروناپھیلا تو15جنوری کو اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ وائرس پاکستان بھی آئے گا، جس کے بعد سے ہی ہم تیاری کر رہے ہیں۔
 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وائرس کےخلاف ہیلتھ ورکز فرنٹ لائن پر جہاد کررہےہیں، میں اور میری بہنیں بھی سرکاری اسپتالوں میں جاتے تھے ، بدقسمتی سے پوری دنیا میں حفاظتی کٹس،وینٹی لیٹرزکی ڈیمانڈ بڑھ گئی۔
 
عمران خان نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ چین نے ہمیں پوری ترجیح دی ، چین نے پوری دنیا میں سب سے پہلے ترجیح پاکستان کو دی ، پاکستان میں تمام میڈیکل سامان چین سے آرہاہے، چین سے آنیوالا سامان تقریباً ہر جگہ 4 سے 5دن میں مکمل طورپر پہنچ جائے گا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہیلتھ ورکرز پر دباؤ زیادہ ہے ، امریکا نے ہیلتھ ورکرز کیلئے ویزہ کھول دیئے ہیں ، ہم ڈاکٹرز، نرسز اور اسٹاف کے پیچھے کھڑے ہیں، کوروناوائرس کی شدت مزید بڑھے گی مگر تعین نہیں کیا جا سکتا۔
 
وزیراعظم نے کہا کہ مغربی ممالک میں کوروناوائرس کی شدت زیادہ ہے ، پاکستان میں دیگر ممالک کی نسبت اس کی شدت کم ہے ، ڈاکٹرزاور ہیلتھ ورکرز کی حفاظت ہم سب کی پہلی ترجیح ہے، پوری قوم اورحکومت ڈاکٹرزاور ہیلتھ ورکرز کیساتھ ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment