اتوار, 24 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


اضافی ٹیکس نامنظور، تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی

ایمز ٹی وی(لاہور) بینک ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ کراچی میں تاجر اتحاد نے ایک اجلاس کے دوران منگل کے روز ہڑتال کا فیصلہ موخر کر دیا تاہم احتجاج کیا جائے گا۔ پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی ہو گا۔ تاجروں نے دھمکی کی دی کہ اگر وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو بینکوں سے سارا پیسہ نکال لیں گے۔ لاہور کے تاجر ٹیکس کے خلاف آج ہڑتال کریں گے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ نیا ٹیکس جبر ہے، عوام کے ساتھ ساتھ بینکاری کے شعبے کو بھی نقصان پہنچے گا۔ ادھر فیصل آباد میں بھی شٹر ڈاؤن کی کال دے دی گئی ہے۔ مختلف تنظیموں نے ریلیوں کا اعلان بھی کیا ہے.

 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment