ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے کا ذمہ دار ٹرین کے ڈرائیور کو ٹھہرا دیا ، کہتے ہیں ٹرین حادثے کی تحقیقات جے آئی ٹی کر رہی ہے ، جائے وقوعہ سے 26 کلومیٹر پہلے ہر حالت میں رکنے والی جگہ پر بھی ٹرین نہیں رکی ، اوور سپیڈنگ کی کیا وجہ تھی ، ڈرائیورز کو کیا جلدی تھی ، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چھناواں پل ریلوے آپریشن کیلئے ٹھیک اور بغیر کسی نقص کے تھا ، چند گھنٹے پہلے ایکسپریس ٹرین بھی گزری تھی ، انہوں نے کہا کہ 947 فٹ پہلے انجن کا پہیہ ٹریک سے اترنے کے شواہد مل چکے ہیں ، نٹ بولٹس اور فش پلیٹس ٹوٹی ہوئی پائی گئی ہیں۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے ایمرجنسی بریگ لگائی تھی اگر پل نہ ہوتا تو گاڑی حادثے سے بچ سکتی تھی ، جے آئی ٹی کی رپورٹ کا انتظار کرنا ہے
Leave a comment