اسلام آباد: عالمی یوم تعلیم پر وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نےکہا ہے کہ تعلیم ملکی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے عالمی یوم تعلیم کے موقع پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم ملکی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے پر بچے کا بنیادہ حق ہے کہ اسے تعلیم کے مساوی مواقع اورسہولیات میسر ہوں اس سلسلے میں ہم ہر سطح پر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں جن کو تعلیمی اداروں میں لاناہماری ترجیحات میں شامل ہیں بلاخصوص کورونا سے تعلیم کا جوخسارہ ہوا اسے پورا کرنےکےلئے ہم تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں نوجوان نسل کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا قومی فریضہ ہے جس کی ادائیگی میں معاشرے کے ہر طبقے کوکردار ادا کرنا چاہیئے۔