جمعہ, 22 نومبر 2024


قبائلی اضلاع سمیت دوردرازعلاقوں میں طلبہ کیلئےجون 2021 تک نظام تعلیم ڈیجیٹل کیاجارہاہے

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ضیاالقیوم نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور قبائلی اضلاع سمیت دیگر دوردراز علاقوں میں طلبہ کیلئے جون 2021 تک نظام تعلیم ڈیجیٹل کیا جارہا ہے۔

انٹریونیورسٹیز کنسورشیم کے آن لائن پروگرام ــ"لائیو وِد وائس چانسر" میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ضیاالقیوم نے کہاکہ دنیا آن لائن تعلیم کی طرف بڑھ رہی ہے اسی کو مدِ نظررکھتے ہوئےملکی جامعات کی فیکلٹی کو آن لائن تعلیم کیلئے ٹریننگ کروائی جائے گی

انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی اپنی تیاری مکمل کرلی ہے۔ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور قبائلی اضلاع سمیت دیگر دوردراز علاقوں میں طلبہ کیلئے جون 2021 تک نظام تعلیم ڈیجیٹل کیا جارہا ہے۔

انہوںنے کہا اسلامی دنیا کے ممالک کی ورچوئل یونیورسٹیوں کی تنظیم کا پہلا منتخب صدر بننا میرے لیے اور پورے پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔اس پروگرام میں نیشنل کوآرڈینیٹر انٹریونیورسٹیز کنسورشیم محمد مرتضیٰ نور اور پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح بھی موجود تھے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment