جمعہ, 22 نومبر 2024


پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کااین ایل ای امتحان کےخلاف لانگ مارچ کااعلان

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب این ایل ای امتحان کےخلاف میدان میں آگئی

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب تحریک کا آغاز کرتے ہوئے میدان میں آگئی جس کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ متوقع ہے ۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے این ایل ای امتحان کے فیصلے کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی بھرپور طریقے سے اسے مسترد کرتے ہوئے باقاعدہ احتجاجی مظاہروں اور لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ۔

اس حوالے سے پی ایم اے ملتان کے عہدیداران نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے طلباو طالبات اور ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور انہیں این ایل ای امتحان کے لئے رجسٹر نہ ہونے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا کہ این ایل ای کا ظالمانہ فیصلہ واپس ہونے تک احتجاج جاری رہےگاجبکہ جولائی کے پہلے ہفتے میں پی ایم اے پنجاب کی میٹنگ کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ بھی کیا جائے گا۔وفد میں ڈاکٹر قمر عباس ، امجد ملک و دیگر شامل تھے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment