اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودسے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کےدو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
برطانوی ہائی کمشنرنےکوویڈ 19 کےدوران پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئےبخوبی کام کیاہے۔
اس موقع پر برطانوی ہائرکمیشنرنےآئندہ ماہ برطانیہ میں ہونے والے گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکووفدکےساتھ شرکت کی دعوت دی۔