اسلام آباد: این سی او سی نے 18اضلاع میں پابندیاں ختم کرنے اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کااجلاس منعقد ہوا ۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ آہستہ آہستہ وبا کا پھیلاؤ بتدریج کم ہورہاہے۔
کورونا کے مثبت کیسز میں کمی کودیکھتے ہوئے 18 اضلاع میں پابندیاں ختم کررہے ہیں۔ تاہم 6 اضلاع لاہور ، فیصل آباد، ملتان ، سرگودھا ، گجرات اور بنوں میں بندشیں برقرار رہیں گی۔
18 اضلاع میں 16ستمبرسے50فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے اور انٹر سٹی بس سروس کےلیے 50فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی، 16ستمبرسے50فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے
4 سے 15 ستمبر تک کورونا سے زیادہ متاثرہ 24 اضلاع میں بندشیں لگائی تھیں۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ویکسین نہ لگوانے والےتدریسی اور غیر تدریسی عملے 30 ستمبر کے بعد کام جاری نہیںرکھ سکتے۔