جمعرات, 25 اپریل 2024


آئی بی سی سی سیکرٹریٹ میں انٹربورڈکمیٹی کےای-آفس کاافتتاح

اسلام آباد : پارلیمانی سیکرٹری برائےوفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمرنےآئی بی سی سی سیکرٹریٹ میں انٹربورڈکمیٹی کے ای آفس کاافتتاح کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے پارلیمانی سیکرٹری کو ای آفس کی افادیت اور فوائد سے آگاہ کیا، ڈاکٹر ملاح نے کہا کہ ای فائلنگ اور آفس آٹومیشن سسٹم کو اپنانے کی فوری ضرورت ہے کیونکہ یہ موثر ہے ، ڈیجیٹل بیک اپ اور آٹومیشن ڈیٹا کو برقرار رکھتے ہوئے ڈیٹا تک آسان رسائی دے گا اور مسائل کو حل کرے گا۔

اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ قمر نے کہا کہ آئی بی سی سی وزیراعظم کے ویژن کے مطابق شفافیت، درخواست دہندگان کی سہولت اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو متعارف کراتے ہوئے وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای آفس کا اجراء آئی بی سی سی سیکرٹریٹ میں دفتری امور میں تیزی اور شفافیت لائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل نظام کو اپنانے سے فرسودہ دفتری نظام ختم ہو جائے گا، نیا سسٹم فائل کو ٹریک کرے گا جو حکومتی پالیسیوں پر بروقت عمل درآمد اور شفاف کام کا باعث بنے گا۔

‎وفاقی سیکرٹری وجیہہ قمر نے ای آفس کے کامیاب آغاز پر سیکرٹری آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا، تقریب میں چوہدری جمیل وڑائچ ، پروجیکٹ ڈائریکٹر (ای آفس) این آئی ٹی بی نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئی بی سی سی کی مخصوص ای سروسز کو بھی این آئی ٹی بی کے ذریعہ ای آفس کے ساتھ جوڑ دیا جائے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment