اسلام آباد: فیڈرل بورڈ نے سالانہ امتحانات میں شریک امیدواروں کے لئے نئی پالیسی ترتیب دے دی۔
پالیسی کے مطابق وہ امیدوار جو پہلے سالانہ امتحانات میں مکمل یا جزوی طور پر فیل ہوں یا غیر حاضر رہیں یا جنہیں مضامین میں فیل ہونے کا خدشہ ہو وہ سالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔ پہلے سے پاس ہونے والے امیدوار دوسرے سالانہ امتحانات میں بہتری یا اضافی مضامین میں شرکت کے اہل ہونگے۔
ایسے امیدوارجنہوں نے رول سلپس جاری کرنے سے پہلے پہلے سالانہ امتحانات میں شرکت سے اپنی امیدواری (نام) واپس لے لی ہوانہیں دوسرے سالانہ امتحان کے لیے مطلوبہ فیس کی ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہے۔
تاہم، ایسے امیدواروں کو سابقہ پریکٹس کے مطابق اپنے داخلہ فارم FBISE میں جمع کروانے ہوں گے۔
تمام امیدواروں کو رزلٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے جس میں دکھایا گیا ہے کہ "سالانہ امتحانات میں پاس ہوئے" جیسا کہ لفظ 'ضمنی چھوڑ دیا گیا ہے۔
FBISE دونوں سالانہ امتحانات کے نتائج کا بروقت اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ امیدواروں کو اعلیٰ کلاسوں میں داخلے کے لیے سہولت فراہم کی جا سکے۔