جمعرات, 21 نومبر 2024


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےہاسپٹیلیٹی اینڈکسٹمرکیئرکاتربیتی پروگرام کاآغاز

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سرینہ شگر فورٹ، الائیٹ پاکستان اور ڈائریکٹوریٹ آف ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ سکل ڈیولپمنٹ، گلگت بلتستان کے تعاون سے مہمان داری اور ہوٹل کے انتظام کی مہارتوں کے فروغ کے لئے6ہفتے دورانیہ کا ہاسپٹیلیٹی اینڈ کسٹمر کیئر کا تربیتی پروگرام شروع کردیا ہے۔

یونیورسٹی کے فوکل پرسن، ڈاکٹر زاہد مجید کے مطابق گاہکوچ(ضلع غزر)میں 30طلبہ پر مشتمل جبکہ وادی شگر(سکردو)میں 10طالبات کے بیجز شروع کردئیے ہیں۔ شگر میں اس تربیتی پروگرام میں داخلے کے لئے 60سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس میں 10امیدواروں کو منتخب کیا گیا اور یہ گروپ طالبات پر مشتمل ہے۔کورس کی تکمیل پر کامیاب طلبہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، سرینہ ہوٹل اور الائیٹ پاکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کا کہنا ہے کہ اوپن یونیورسٹی ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کو عام کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ ہنر مند افراد پیدا ہوں، گلگت بلتستان کے لوگوں کو ہنر مند بنانے پر خصوصی توجہ ہے جہاں سیاحت بہت زیادہ ہے اور سی پیک بھی ہے جس کی وجہ سے وہاں ہنر مند افراد کی زیادہ ضرورت ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے عمومی تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ وہ اپنے لئے باعزت روزی کما سکے اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرسکے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment