منگل, 03 دسمبر 2024


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹرخزاں 2024ء کےدوسرےمرحلےکےداخلےکی تاریخوں کااعلان کردیا

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2024ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے کا آغاز یکم ستمبر سےہوگا۔

اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی اے جنرل)، ایسوسی ایٹ ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)،بی بی اے، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی،چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہوں گے۔پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پریکم ستمبر سے دستیاب ہوں گے۔

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ، سید ضیاء الحسنین کے مطابق ا یسوسی ایٹ ڈگری(بی اے/بی کام)اور بی ایڈ پروگراموں کے فارم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس پر بھی دستیاب ہوں گے

وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ملک بھر میں قائم یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر کے ناظمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلے کے خواہشمند طلبہ کی رہنمائی کریں، انہیں ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں، جن امیدواروں کے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولتیں نہیں ہیں، انہیں دفاتر میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال کی مفت سہولت فراہم کریں تاکہ وہ باآسانی داخلے کے لئے اپلائی کرسکیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment