بدھ, 09 اکتوبر 2024


نسٹ اسکول آف ہیلتھ سائنسزمیں موسمیاتی تبدیلی پرآرٹ مقابلوں کا انعقاد

نسٹ اسکول آف ہیلتھ سائنسز نے Jhpiego پاکستان کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلی،صحت اور کمیونٹیز پر اس کے اثرات پر آرٹ مقابلے منعقدکیے

۔

تھیم HER Climate with HER standing for Healthy Communities & Environment Resilientتھا ۔

تقریب میں 100 سے زیادہ طلبا نے شرکت کی ، جنہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔این ایس ایچ ایس ، بحریہ یونیورسٹی ، ایس زیڈ اے ایم بی یو اور فضائیہ میڈیکل کالج کے اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔

حاضرین میں ڈاکٹر ضعیم ضیا ڈی ایچ او اسلام آباد ، ڈاکٹر عثمان حسن پرو ریکٹر اکیڈمکس نسٹ اور پروفیسر ڈاکٹر رضوان مشرف پرنسپل این ایس ایچ ایس شامل تھے ۔ آخرمیں مقابلے کے سرفہرست تین فاتحین کو ٹرافیاں ، سرٹیفکیٹ اورJhpiego goody bags پیش کیے گئے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment