جمعہ, 22 نومبر 2024


لاک ڈاؤن کےدوران پاکستانی عوام نے گوگل پرسب سےزیادہ کیا سرچ کیا؟

کراچی: گوگل نے پاکستان میں لاک ڈاؤن کے دوران انٹرنیٹ سرچنگ کی تفصیلات جاری کردیں.
گوگل ایشیا پیسفک کے انڈسٹری ہیڈ فار ساؤتھ ایشیا، فراز اظہر نے کہا کہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صارفین بلند تر نفاست، زیادہ پائیدار اشیا اور خدمات میں دلچسپی لیتے ہیں اور گزشتہ 12 ماہ کے دوران، صحت مند تر طرز زندگی کی جانب اْن کی رغبت بڑھی ہے۔
گوگل کے مطابق پاکستانی انٹرنیٹ صارفین ماحول کے بارے میں فکرمند ہیں اور اس سے متعلق مواد کی تلاش میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ”موسمیاتی تبدیلی“ اور ”الیکٹرک گاڑیوں“سے متعلق مواد کی تلاش میں ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا جبکہ قابل تجدید توانائی کے بارے میں معلومات کی تلاش 130 فیصد بڑھ گئی۔
 
پاکستان میں گوگل سرچ استعمال کرنے والے ہوا کے معیار اور آلودگی کے واضح اثرات کے بارے میں بھی تجسس رکھتے ہیں کیوں کہ کلیئر اسکائز کی تلاش میں 300 فیصد اضافہ ہوا، کلین ایئر کی تلاش میں 225 فیصد صاف پانی کی تلاش میں 217 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح صحت بخش طرز زندگی یعنی خوراک اور ورزش کا رجحان بھی پاکستانیوں میں بڑھ رہا ہے، پاکستان میں کھانا پکانے سے متعلق مختلف شاندار روایتیں پائی جاتی ہیں تاہم متبادل خوراک اور خوراک کے ایسے طریقے جنہیں انسانی صحت کے اعتبار سے بنایا گیا ہو ان کی سرچنگ میں بھی اضافہ ہوا جب کہ ”یومیہ ورزش“ کی تلاش میں 160 فیصد اضافہ ہوا۔
گوگل کے مطابق پانچ میں سے چار پاکستانی صارفین خریداری سے پہلے مصنوعات آن لائن تلاش کرتے ہیں اور آن لائن سرچ اور ویڈیو کے درمیان منتقل ہوتے رہتے ہیں۔ کورونا کی وبا کے دوران آن لائن گراسریز کی خریداری بڑھ گئی اور کورونا کی وبا سے قبل اور بعد میں آن لائن گروسریز ڈیلیوری کی تلاش میں 300 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
 
گوگل کے مطابق ڈیجیٹل ویڈیو کے استعمال میں اضافہ جاری ہے، ویڈیو اسٹریمنگ اور شیئرنگ کے پلیٹ فارمز وہ مقامات ہیں جہاں پاکستانی اپنی معلومات، تفریح، خبروں اور کھیلوں کی تصدیق کرتے ہیں۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment