اتوار, 24 نومبر 2024


سندھ اور پنجاب کے اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)سندھ کے آٹھ اور پنجاب کے بارہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ہے، جس کیلئے کل پولنگ ہوگی، حساس اضلاع میں امن و امان کیلئے فوج کو تعینات کیا گیا ہے تاہم پولنگ کی نگرانی پولیس کرے گی پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا میلہ کل سجے گا، پولیس کی نگرانی میں انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے، سندھ کے آٹھ اور پنجاب کے بارہ اضلاع میں دو کروڑ سینتالیس لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، پولنگ پولیس کی نگرانی میں ہوگی۔سول انتظامیہ کی معاونت کیلئےحساس اضلاع میں فوج کوتعینات کیا گیا ہے۔آئی ایس پی ار کا کہنا ہے کہ فوج کے دستے مقامی پولیس کو مدد فراہم کریں گے، پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز جوان بھی ڈیوٹی دیں گے۔پنجاب کے سولہ ہزار چھ سوباسٹھ پولنگ اسٹیشنز میں سے تین ہزار پانچ سو پچاس پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، سندھ کے چھیالیس لاکھ ووٹرز کیلئے چار ہزار اکتیس پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، تین سو پچاس پولنگ اسٹشن انتہائی حساس ہیں جن اضلاع میں انتخابات ہورہے ہیں ،وہاں صوبائی حکومتوں نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment