ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان کی دو اہم گیس فراہم کرنے والی کمپنیوں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹیڈ (ایس ایس جی سی ایل) نے گھریلو صارفین کے سیکیورٹی ڈپازٹ میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئی گیس چوری اور سسٹم لاسسز کے نقصان کو پورا کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے دوںوں کمپنیوں کو مجموعی طور پر 9 ارب روپے حاصل ہونگے۔ دونوں کمپنیوں کے اس مطالبے کو تسلیم کرلیا جاتا ہے تو گیس کے 7 کروڑ گھریلو صارفین کو اضافی 1500 روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ موجودہ سیکیورٹی ڈپازٹ کی رقم 3000 روپے ہے۔مزکورہ اضافے سے یہ رقم 4500 رو پے ہو جائے گی اور یہ اضافہ آئندہ کے گیس بلوں میں شامل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایس این جی پی ایل کے 4 کروڑ 30 لاکھ گیس صارفین ہیں جبکہ ایس ایس جی سی ایل کے 2 کروڑ 5 لاکھ گیس صارفین ہیں اور اس اضافے سے 75 فیصد گیس کے گھریلوں صارفین متاثر ہوگے۔