ایمزٹی وی(اسلام آباد) ترکی سفیر صاق بابر گوگن نے قائد اعظم یونیورسٹی میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا۔ کمپیوٹر لیب ترکش کوآپریشن اینڈ کو آرڈینٹس ایجنسی کی مالی معاونت سے قائم کی گئی ہے۔ افتتاحی تقری سے خطاب کرتے ہوئے ترکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک ترکی کے دوستانہ تعلقات مختلف شعبوں میں کئی دہائیوں پر محیط ہے۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم یونیورسٹی ملک کی بڑی جامعات میں سے ایک ہے، ہم اس جامعہ کی بہتری کے لئے مستقبل میں بھی تعاون کریں گے۔ اس موقع پر قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف نے ترکی سفیرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر لیب کا تحفہ دونوں ممالک کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ تقریب میں ترک ایجنسی، سفارت خانہ اور قائد اعظم یونیورسٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
Leave a comment