ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)
افغان حکام کے مطابق دھماکہ مشرقی صوبے لوگر میں ہوا جہاں خودکش حملہ آور نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
حکام کے مطابق اس حملے میں ایک پولیس افسر سمیت سات پولیس اہلکار مارے گئے۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھا اور اس نے کمانڈر کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے دفتر پہنچے۔
ادھر پیر کو ہی مشرقی افغانستان کے شہر جلال آباد میں پولیس کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔
صوبائی ترجمان احمد ضیا عبدالزئی کے مطابق اس حملے میں تین پولیس اہلکار مارے گئے۔
افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج کے انخلا کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے ملک میں طالبان کی کارروائیوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔