ایمز ٹی وی فارن ڈیسک
لیبیا کے مشرقی شہر درنہ میں تین کارکنوں کے سر قلم کر دیے گئے ہیں جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شدت پسندوں کے زیر قبضہ شہر کے حالات کے بارے میں لکھتے تھے۔
ان تینوں کارکنوں کو گذشتہ ماہ کے شروع میں اغوا کیا گیا تھا
لیبیا کے کئی شدت پسند گروپ مشرقی شہر درنہ پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور ان میں سے بعض نے حال ہی میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لیبیا میں مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے واقعات میں سینکڑوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں
قذافی کے اقتدار کے خاتمے کی تحریک کے فوری بعد بہت سارے باغی جنگجو شامی صدر بشار الاسد کے خلاف جنگ کے لیے کئی شدت پسند گروپوں میں شامل ہو گئے اور اب ان میں سے کئی جنگجو واپس آ گئے ہیں اور اس وقت ان کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ملک کے مشرقی علاقوں میں موجود ہیں۔