جمعرات, 21 نومبر 2024


واشنگٹن: امریکی ریاست میزوری میں 18سالہ  نوجوان کو گولی مارنے والے پولیس اہلکار پر فرد جرم عائد نہیں کرنے کے خلاف شہر میں ہنگامے-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

امریکہ میں گرینڈ جیوری نے ملزم پولیس اہلکار ڈیرن ولسن کو بے گناہ قراردیتے ہوئے فرد جرم عائد نہیں کی اور کہا ہے کہ ولسن پر جرم ثابت نہیں ہوا جب کہ اس نے چور سمجھ کر 18 سالہ مائیکل براؤن کے سینے میں 5 گولیاں اتاریں۔  جبکہ پولیس اور متاثرہ خاندان کے افراد کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس کے بعد مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں بھی پھینکی جس پر پولیس نے مظاہرین کو  منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا -

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment