جمعہ, 22 نومبر 2024


افغانستان: سیکیورٹی فورسزکے آپریشن اور ڈرون حملے میں پاکستانی سمیت 27 جنگجوہلاک

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) افغان میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مختلف صوبوں میں آپریشن کے دوران 21 جنگجو مارے گئے اور 14 زخمی بھی ہوئے جبکہ مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں اہم طالبان لیڈرسمیت 6 جنگجو مارے گئے، مارے جانے والے شدت پسندوں میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق حملہ منگل کی شام ضلع اسپنگرمیں کیاگیا۔ دوسری جانب افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوبے ہرات میں 2 پاکستانی شہری لاپتہ ہوگئے ہیں۔ دونوں شہری فائبرآپٹک پروجیکٹ کیلیے کام کررہے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment