ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے بیٹے علی مصطفی ڈارنے ساکھ کو نقصان پہنچانے اور جھوٹے بے بنیاد الزام لگانے پرعمران خان کو 5ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائرکردیا. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے بیٹے علی مصطفی ڈارنے اپنے وکیل بیرسٹر منوراقبال دوگل کے ذریعے ہرجانے کا دعوی اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں دائرکیاجس میں علی مصطفی ڈارنے موقف اختیارکیاکہ عمران خان نے 10اپریل کوبنی گالہ میں پانامہ لیکس کے حوالے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے میرے اورمیرے خاندان پر جھوٹے اوربے بنیاد الزام لگائے جس سے انکی اور اسکے خاندان کی ساکھ کونقصان پہنچا عمران خان نے اپنے خطاب میں جھوٹ بولاکہ میری اورمیرے بھائی مجتبی حسنین ڈاردبئی میں کچھ جائیدادوں کے مالک ہیں۔ جن میں سے دو ٹاورزبھی شامل ہیں جوکہ کرپشن کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے خریدے گئے عمران خان نے یہ تمام الزامات بغیر کسی ثبوت کے لگائے جن کاکوئی ثبوت نہیں ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان کی عدالت آج جمعہ کے روزفریقین کونوٹس جاری کرے گی جس کے بعد باقاعدہ سماعت شروع کی جائے گی۔