جمعہ, 22 نومبر 2024


ایف آئی اے نے پشاور سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا

ایمز ٹی وی(پشاور)افغان خاتون شربت گلہ کیس میں روپوش نادرا اہلکار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔

ایف آئی اے نے افغان خاتون شربت گلہ کیس میں روپوش ہونے والے نادرا اہلکار کو پشاور سے گرفتار کرلیا ہے ۔افغانستان میں جرمن قونصل خانے پرخودکش حملہ،2افرادہلاک،80زخمی، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پروسیسنگ آفیسر عماد خان ایف آئی آر درج ہونے کے بعد روپوش ہو گیا تھا ۔ مقدمے میں نامزد دیگر دو ملزم پلوشہ آفریدی اور محسن پہلے ہی عبوری ضمانت پر ہیں ۔ یاد رہے عدالت نے افغان خاتون شربت گلہ کو جعلی شناختی کارڈ کیس میں 15روز ہ قید اور 1لاکھ 10ہزار روپے جرمانے کی سزا کے ساتھ ساتھ ڈی پورٹ کرنے کا حکم بھی دیا تھا جس کے بعد انہیں دو روز قبل افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا ۔

افغان خاتون شربت گلہ کو جعلی شناختی کارڈ کیس میں ایف آئی اے نے پشاور سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment