(خیبر پختونخوا) خیبر پختونخواحکومت نے رواں مالی سال 17-2016 کی تیسری سہ ماہی کے دوران تین صوبائی محکموں کو اخراجات جاریہ کی مد میں مذید50 فیصدفنڈزجاری کردئیے ہیں۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق ان محکموں میں محکمہ صنعت، لیبر ویلفیئر اور محکمہ معدنیات شامل ہیں۔
مذکورہ فنڈز میڈیکل بلز اور اعزازیہ کی مد میں دئیے جائیں گے ۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے ان محکموں کے نام جاری ہونے والے الگ الگ مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ ایک کروڑ دس لاکھ روپے لیبر ویلفیئر کو جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ 2 کروڑ روپے محکمہ خزانہ کے ڈسپوزل پر رکھے گئے ہیں۔
اسی طرح محکمہ صعت کو بھی اخراجات جاریہ کی مد میں تین کروڑ روپے جاری کردئیے ہیں جو محکمہ خزانہ کے ڈسپوزل پر ہونگے اور یہ رقم اعزازیہ اور میڈیکل بلز کے مد میں ادا کی جائے گی۔