ایمز ٹی وی (پشاور)گزشتہ روز ہونے والے کورکمانڈر اجلاس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کے دوران فاٹا خصوصاً شمالی وزیرستان کے ٹی ڈی پیز کی واپسی کے عمل کو سست قرار دیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے آرمی چیف نے کور کمانڈر پشاور کو باقاعدہ ہدایت کی کہ متاثرین کی واپسی کے عمل کو سول حکومت کے ساتھ ڈسکس کر کے تیز بنائیں۔عسکری زرائع نے اس ضمن میں بتاےا کہ کورکمانڈراجلاس میں ٹی ڈی پیز کی بروقت واپسی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔زرائع کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت کی کہ ان کو اب تک کے اقدامات کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور ٹی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی رفتار کو تیز کر کے ایک ڈیڑھ ماہ میں اس عمل کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔