ایمزٹی وی(شمالی وزیرستان) وزیر اعظم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھدیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مجھے خوشی ہے کہ آج یہاں پر حاضر ہوکر نئے اور نیک منصوبے کا آغاز کررہے ہیں، کرم تنگی کی ضروریات شمالی وزیرستان میں ایک نئے دور کا آغاز اس بات کا اعلان ہے کہ خوف کا باب اپنے اختتام کو پہنچا اور آج نیا عہد شروع ہورہا ہے اور بے یقینی ختم ہورہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ این ایف سی ایوراڈ میں فاٹا کا حصہ مخصوص کیا جائے گا،فاٹا کے لئے اصلاحا ت کے پروگرام کا آغاز کردیاہے، فاٹا میں یونیورسٹی اور تعلیمی ادارے بنیں گے،ایف سی آر کا خاتمہ کیا جارہا ہے،فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا کام شروع کیا جارہا ہے،فاٹا میں جمہوری اقدار کو فروغ دیا گیا۔نواز شریف نے کہا کہ دنیا اعتراف کررہی ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے،چشمہ رائٹ کینال ملک میں انقلابی تبدیلی لائے گا،ملک میں اندھیرا کیا ہوا تھا یہ کتنی مجرمانہ غفلت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریک رات کو دن میں بدلنا کبھی آسان نہیں ہوتا،خوف اور فسار کا دور ختم ہوچکاالحمد اللہ بے یقینی ختم ہورہی ہے اور قوم کو قربانیاں دینی پڑیں،اللہ کا شکر ہے کہ یہ قربانیاں رنگ لائیں،جہاں مایوسی کے سوا کچھ نہیں تھا وہاں چراغ روشن ہورہے ہیں۔
تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ امن کے دور کے لئے بڑی قربانیاں دینی پڑیں،شمالی وزیرستان میں ترقیاتی کاموں کی بنیاد کامیاب منصوبہ ہے،جہاں دہشتگردوں کا کنٹرول تھا وہاں کے لوگوں کے ہاتھوں میں انتظامات آرہے ہیں،ترقی کے منصوبے چلتے رہتے تو آج پاکستان ایشیئن ٹائیگر ہوتا۔ہمارے بعد لاہور میں ترقی کا سفر رک گیا۔آج بجلی سستی ہورہی ہے ماضی میں مہنگی تھی۔موٹروے کی بنیادیں ہم نے رکھی تھی۔
خطے اور پورے پاکستان کو فتنے سے نجات مل گئی،نیا عہد شروع ہورہا ہے بے یقینی ختم ہورہی ہے۔میاں نواز شریف نے کہا کہ آج ملک میں سڑکوں کا جال بچھ رہا ہے،محاذ آرائی کی سیاست ترک کر نا ہوگی،ہمیں ہاتھ تھام کر ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی،فاٹا کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،مرکزی دریاﺅں پر بڑے منصوبوں کے ساتھ چھوٹے منصوبے بھی تیار کیے جارہے ہیں تاکہ دور دراز علاقوں میں زراعت کی ترقی کیلئے پانی پہنچایا جائے،شمالی وزیرستان میں ترقیاتی کاموں کا آغاز نئے دور کی نوید ہے۔فاٹا کے سیاسی نظام میں تبدیلی لائی جارہی ہے اور یہاں بھی جمہوری اقدار کوفروغ دیا جائے گا۔