جمعہ, 22 نومبر 2024


10 روپے کےسکّے پر سے "بانی پاکستان" کی تصویرغائب

 

ایمزٹی وی(پشاور)پشاور ہائی کورٹ میں 10 روپے کے سکے پر قائداعظم کی تصویر نہ ہونے کے خلاف رٹ دائر کردی گئی۔
دس روپے کے سکے پر قائداعظم کی تصویر نہ ہونے کے خلاف رٹ پشاور ہائی کورٹ کے وکیل نجب خلیل کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کرنسی کسی بھی ملک کی پہچان ہوتی ہے۔ جب کرنسی نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر ہوسکتی ہے تو سکے پرکیوں نہیں۔ نوٹ اور سکے پر بانی پاکستان کی تصویر لازمی ہے۔
واضح رہے کہ رٹ میں گورنر اسٹیٹ بینک، وزیر خزانہ، سیکریٹری برائے صدر مملکت اور پرنسپل سیکریٹری برائے وزیراعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1

  • Comment Link net

    net

    23/01/2018

    Your book there is for a generic cover, left, to return, they rely on more expensive.