جمعہ, 22 نومبر 2024


خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخاب آج ہوگا

 

ایمز ٹی وی(پشاور) خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخاب آج ہوگا۔ اسمبلی کے اجلاس کے لیے اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
انتخابات کے بعد خیبر پختونخواہ اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو ہوا جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔
پختونخواہ اسمبلی میں اسپیکر کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی اور متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد خان مدمقابل ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے محمود جان کا مقابلہ جمشید مہمند کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment