پشاور: ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی جشن عید میلادالنبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ پہلا جلوس میلاد ہائوس گلبہار سے برآمد ہوا، جلوس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور مختلف راستوں کو بند کیا گیا تھا، جلوس لاہوری اور اندرون شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس میلاد ہائوس پر اختتام پذیر ہوا.
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.میلادالنبی کے موقع پر پشاور اور مضافات کو سیکورٹی کے دو زون میں تقسیم کیا گیا ہے، مجموعی طور پرسولہ سو پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے.