ھفتہ, 20 اپریل 2024


آسمانی بجلی گرنے سے 5افراد جاں بحق ہوگئے

 

کوہاٹ: کوہاٹ کے علاقے سور گل میں بارش کے دوران آسمانی بجلی ٹرانسفرمر پر گری جس سے بیک وقت بیس سے زائد گھر وں میں شارٹ سرکٹ اور کرنٹ لگنے کے واقعات رونما ہوئے۔ علاقے میں شارٹ سرکٹ اور کرنٹ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں جب کہ کئی زخمیوں کی حالت تشوشناک ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment