نوشہرہ :نوشہرہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے نوشہرہ کی گڑھی پیغام شاہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے مسلح افراد نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں سید علیم شاہ گھر کا سربراہ،ہادیہ زوجہ سعد علیم شاہ بیٹافرمان اور کاشف جب کہ بیٹی ندا نور شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا،فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے جب کہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔